اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صنعا پر قبضے کی دشمنوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمنی فوج نے نہم کے محاذ پر دشمنوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور دشمنوں کو بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کی فوج مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد مآرب شہر کی جانب اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھا اور مآرب اور الجوب صوبے کے کئی شہروں کو آزاد کرا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران دشمن فوج کے ہزاروں فوجی ہلاک، زخمی اور اسیر ہوئے جبکہ سعودی اتحاد کی 17 بٹالین اور 20 بریگیڈ پوری طرح تباہ ہوگئی۔
یحیی السریع کا کہنا ہے کہ متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے جازان میں آرامکو تیل تنصیبات، ابہا ہوائی اڈے، خمیس مشیط چھاونی اور سعودی عرب کے اندر متعدد حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
/129
30 جنوری 2020 - 05:26
News ID: 1006356
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے نہم محاذ پر البنیان المرصوص نامی آپریشن کے دوران 2500 کیلومیٹر کے علاقے کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے جازان علاقے میں واقع آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔